14 مئی 2013 - 19:30
آل خلیفہ کی جیلوں میں بحرینی جوانوں پر تشدد

بحرین کی جمعیت الوفاق نے آل خلیفہ کی جیلوں میں بحرینی جوانوں پر تشدد کی خبر دی ہے۔

ابنا: بحرین کی الوفاق پارٹی کے آزادی اور انسانی حقوق سےمتعلق شعبے کےسربراہ ہادی الموسوی نے العالم کو انٹرویو دیتے ہوئے اس ملک میں سیاسی پارٹیوں پر آل خلیفہ کے بے بنیاد الزامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ الجو جیل میں بہت سےبحرینی قیدیوں پرطرح طرح کے تشددکئے جاتے ہیں۔جمعیت الوفاق نے بحرین میں سیاسی دھڑوں کی کوششوں کا مقصد، اس ملک میں حقیقی جمہوریت قائم کرنا بتایا اور بحرینی جیلوں میں نبیل رجب سمیت انسانی حقوق کی سرگرم شخصیتوں کے بارے میں تحقیقات کے لئے عالمی ریڈکراس اورتشدد کےسلسلےمیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کےہائی کمشنر کےخصوصی رپورٹر کی موجودگی کے بارے میں اپنےمطالبے پرتاکیدکی۔بحرین کی جمعیت الوفاق نے منگل کےدن ایک بیان میں اس ملک کےمختلف علاقوں میں عوامی احتجاجات میں شدت کےبارے میں ایک بیان جاری کرکےتیس مظاہرین کی گرفتاری اور سات افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲